Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4746 (سنن أبي داود)

[4746]إسنادہ صحیح

مشکوۃ المصابیح (5593)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

-حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّمَرِيُّ،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ،عَنْ أَبِي حَمْزَةَ،عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ،قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ،فَنَزَلْنَا مَنْزِلًا،فَقَالَ: مَا أَنْتُمْ جُزْءٌ مِنْ مِائَةِ أَلْفِ جُزْءٍ مِمَّنْ يَرِدُ عَلَيَّ الْحَوْضَ. قَالَ قُلْتُ: كَمْ كُنْتُمْ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ: سَبْعُ مِائَةٍ أَوْ ثَمَانِ مِائَةٍ.

سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے۔ہم نے ایک منزل پر پڑاؤ کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’تم لوگ میرے پاس حوض پر آنے والے لوگوں کا لاکھواں حصہ بھی نہیں ہو۔ابو حمزہ کہتے ہیں ‘ میں نے پوچھا: اس دن آپ لوگوں کی تعداد کیا تھی؟ کہا: سات،آٹھ سو۔