Sunan Abi Dawood Hadith 4750 (سنن أبي داود)
[4750]صحیح
صحیح بخاری (4699) صحیح مسلم (2871)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ،حَدَّثَنَا شُعْبَةَ،عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ،عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ, أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: إِنَّ الْمُسْلِمَ إِذَا سُئِلَ فِي الْقَبْرِ،فَشَہِدَ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ،وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ ﷺ, فَذَلِكَ قَوْلُ اللہِ عَزَّ وَجَلَّ: يُثَبِّتُ اللہُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ[إبراہيم: 27
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’مسلمان سے جب قبر میں سوال کیا جاتا ہے تو وہ شہادت دیتا ہے کہ ایک اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور سیدنا محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔اور یہی مصداق ہے اللہ عزوجل کے اس فرمان کا ((یثبت اللہ الذین آمنوا بالقول الثابت)) ’’اللہ تعالیٰ اہل ایمان کو پختہ بات کے ساتھ دنیا میں ثابت قدم رکھتا ہے اور آخرت میں بھی ثابت قدم رکھے گا۔‘‘