Sunan Abi Dawood Hadith 4749 (سنن أبي داود)
[4749]صحیح
أخرجہ أحمد (4/421) وللحدیث شواھد عند أحمد (4/419، 425، 426)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
-حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ،حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ أَبُو طَالُوتَ قَالَ: شَہِدْتُ أَبَا بَرْزَةَ،دَخَلَ عَلَی عُبَيْدِ اللہِ بْنِ زِيَادٍ،فَحَدَّثَنِي فُلَانٌ-سَمَّاہُ مُسْلِمٌ،وَكَانَ فِي السِّمَاطِ-،فَلَمَّا رَآہُ عُبَيْدُ اللہِ،قَالَ: إِنَّ مُحَمَّدِيَّكُمْ ہَذَا الدَّحْدَاحُ!! فَفَہِمَہَا الشَّيْخُ،فَقَالَ: مَا كُنْتُ أَحْسَبُ أَنِّي أَبْقَی فِي قَوْمٍ يُعَيِّرُونِي بِصُحْبَةِ مُحَمَّدٍ ﷺ! فَقَالَ لَہُ عُبَيْدُ اللہِ: إِنَّ صُحْبَةَ مُحَمَّدٍ ﷺ لَكَ زَيْنٌ غَيْرُ شَيْنٍ! قَالَ: إِنَّمَا بَعَثْتُ إِلَيْكَ لِأَسْأَلَكَ عَنِ الْحَوْضِ: سَمِعْتَ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَذْكُرُ فِيہِ شَيْئًا؟ فَقَالَ لَہُ أَبُو بَرْزَةَ: نَعَمْ, لَا مَرَّةً وَلَا ثِنْتَيْنِ،وَلَا ثَلَاثًا،وَلَا أَرْبَعًا،وَلَا خَمْسًا،فَمَنْ كَذَّبَ بِہِ فَلَا سَقَاہُ اللہُ مِنْہُ،ثُمَّ خَرَجَ مُغْضَبًا.
مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا کہ ہمیں عبداالسلام بن ابوحازم ابو طالوت نے بیان کیا اور کہا کہ میں نے ابوبرزہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ (یزید بن معاویہ کی جانب سے کوفہ کے امیر) عبیداللہ بن زیاد کے پاس گئے۔عبداالسلام نے کہا: مجھے ایک شخص نے بیان کیا جو اس مجلس میں شریک تھا۔(ابوداود کہتے ہیں) مسلم بن ابراہیم نے اس کا نام بھی لیا تھا۔عبیداللہ نے جب ابوبرزہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا تو بولا: اپنے اس موٹے ٹھگنے محمدی کو دیکھو۔شیخ اس کی بات سمجھ گئے (کہ اس نے طعنہ دیا ہے) تو انہوں نے کہا: مجھے یہ امید نہیں تھی کہ میں اس قوم میں باقی رہوں گا جو مجھے سیدنا محمد ﷺ کی صحابیت پر طعنہ دے گی۔تو عبیداللہ نے ان سے کہا: بلاشبہ محمد ﷺ کی صحبت تمہارے لیے باعث عزت ہے۔اس میں کوئی عیب کی بات نہیں ہے۔پھر کہا: میں نے آپ کو اس لیے بلا بھیجا ہے کہ آپ سے حوض کے متعلق دریافت کروں۔کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ کو اس بارے میں کچھ کہتے سنا ہے؟ تو سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ہاں۔کوئی ایک،دو،تین،چار یا پانچ بار نہیں (بلکہ بارہا سنا ہے) تو جو اس کو جھٹلائے اللہ اس کو اس سے نہ پلوائے ‘ پھر غصے سے باہر نکل آئے۔