Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4764 (سنن أبي داود)

[4764]صحیح

صحیح بخاری (3344) صحیح مسلم (1064)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ،أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ،عَنْ أَبِيہِ عَنِ ابْنِ أَبِي نُعْمٍ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،قَالَ: بَعَثَ عَلِيٌّ عَلَيْہِ السَّلَام إِلَی النَّبِيِّ ﷺ بِذُہَيْبَةٍ فِي تُرْبَتِہَا،فَقَسَّمَہَا بَيْنَ أَرْبَعَةٍ: بَيْنَ الْأَقْرَعِ بْنِ حَابِسٍ الْحَنْظَلِيِّ،ثُمَّ الْمُجَاشِعِيِّ،وَبَيْنَ عُيَيْنَةَ بْنِ بَدْرٍ الْفَزَارِيِّ،وَبَيْنَ زَيْدِ الْخَيْلِ الطَّائِيِّ،ثُمَّ أَحَدِ بَنِي نَبْہَانَ،وَبَيْنَ عَلْقَمَةَ بْنِ عُلَاثَةَ الْعَامِرِيِّ،ثُمَّ أَحَدِ بَنِي كِلَابٍ،قَالَ: فَغَضِبَتْ قُرَيْشٌ وَالْأَنْصَارُ،وَقَالَتْ: يُعْطِي صَنَادِيدَ أَہْلِ نَجْدٍ وَيَدَعُنَا؟ فَقَالَ: إِنَّمَا أَتَأَلَّفُہُمْ!،قَالَ: فَأَقْبَلَ رَجُلٌ غَائِرُ الْعَيْنَيْنِ مُشْرِفُ الْوَجْنَتَيْنِ نَاتِئُ الْجَبِينِ كَثُّ اللِّحْيَةِ مَحْلُوقٌ،قَالَ: اتَّقِ اللہَ يَا مُحَمَّدُ! فَقَالَ: مَنْ يُطِيعُ اللہَ إِذَا عَصَيْتُہُ؟! أَيَأْمَنُنِي اللہُ عَلَی أَہْلِ الْأَرْضِ وَلَا تَأْمَنُونِي؟!،قَالَ: فَسَأَلَ رَجُلٌ قَتْلَہُ-أَحْسِبُہُ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ-،قَالَ: فَمَنَعَہُ،قَالَ: فَلَمَّا وَلَّی،قَالَ: إِنَّ مِنْ ضِئْضِئِ ہَذَا-أَوْ فِي عَقِبِ ہَذَا-قَوْمًا يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ حَنَاجِرَہُمْ،يَمْرُقُونَ مِنَ الْإِسْلَامِ مُرُوقَ السَّہْمِ مِنَ الرَّمِيَّةِ،يَقْتُلُونَ أَہْلَ الْإِسْلَامِ،وَيَدَعُونَ أَہْلَ الْأَوْثَانِ،لَئِنْ أَنَا أَدْرَكْتُہُمْ قَتَلْتُہُمْ قَتْلَ عَادٍ.

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں کچھ سونا بھیجا جو ابھی صاف نہیں کیا گیا تھا۔آپ ﷺ نے اسے اقرع بن حابس حنظلی مجاشعی ‘ عیینہ بن بدر فزاری ‘ بنو نبھان کے زید الخیل الطائی اور بنو کلاب کے علقمہ بن علاثہ مری چار آدمیوں میں تقسیم کر دیا۔تو قریشیوں اور انصاریوں کو اس پر غصہ آیا اور انہوں نے کہا: اہل نجد کے بڑوں کو دے رہے ہیں اور ہمیں چھوڑ رہے ہیں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’میں تو ان کی تالیف قلب کرنا چاہتا ہوں (تاکہ اسلام میں ان کا دل جم جائے۔‘‘) تو اس اثناء میں ایک آدمی آیا جس کی آنکھیں گہری (اندر کو دھنسی ہوئی) تھیں رخسار ابھرے ہوئے ‘ پیشانی اوپر کو اٹھی ہوئی،ڈاڑھی گھنی اور سر منڈا ہوا تھا ‘ کہنے لگا: اے محمد! اللہ سے ڈرو۔تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’اگر میں ہی اللہ کی نافرمانی کرنے لگوں تو کون اس کی اطاعت کرے گا؟ اللہ عزوجل تو مجھے زمین والوں کے لیے امین بنائے اور تم مجھے امین نہیں سمجھتے ہو؟‘‘ راوی نے کہا: اس پر ایک شخص نے پوچھا: کیا میں اس کو قتل کر دوں؟ میرا خیال ہے وہ خالد بن ولید رضی اللہ عنہ تھے۔مگر آپ ﷺ نے اسے روک دیا۔پھر جب وہ کمر پھیر کر چلا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’اس شخص کی نسل میں ایسے لوگ ہوں گے جو قرآن پڑھیں گے مگر وہ ان کے حلقوں سے نیچے نہیں اترے گا ‘ اسلام سے ایسے نکلیں گے جیسے تیر اپنے شکار سے نکل جاتا ہے یہ لوگ مسلمانوں کو قتل کریں گے اور بت پرستوں کو چھوڑیں گے ‘ اللہ کی قسم! اگر میں نے ان کو پایا تو انہیں قوم عاد کی مانند قتل کروں گا۔‘‘