Sunan Abi Dawood Hadith 4763 (سنن أبي داود)
[4763]صحیح
صحیح مسلم (1066)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی الْمَعْنَی،قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،عَنْ أَيُّوبَ،عَنْ مُحَمَّدٍ،عَنْ عَبِيدَةَ, أَنَّ عَلِيًّا ذَكَرَ أَہْلَ النَّہْرَوَانِ،فَقَالَ: فِيہِمْ رَجُلٌ مُودَنُ الْيَدِ،أَوْ مُخْدَجُ الْيَدِ, أَوْ مَثْدُونُ الْيَدِ،لَوْلَا أَنْ تَبْطَرُوا لَنَبَّأْتُكُمْ مَا وَعَدَ اللہُ الَّذِينَ يَقْتُلُونَہُمْ عَلَی لِسَانِ مُحَمَّدٍ ﷺ, قَالَ: قُلْتُ: أَنْتَ سَمِعْتَ ہَذَا مِنْہُ؟! قَالَ: قَالَ: إِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ.
جناب عبیدہ سلمانی نے روایت کیا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اہل نہروان کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ ان میں ایک آدمی ہو گا جس کا ایک ہاتھ چھوٹا ہو گا یا اس میں نقص ہو گا یا ایسے ہو گا جیسے عورت کا پستان ‘ اگر مجھے اندیشہ نہ ہو کہ تم لوگ خوشی میں آ کر بہت آگے بڑھ جاؤ گے تو میں تمہیں وہ ضرور بتا دیتا جو اللہ عزوجل نے محمد ﷺ کی زبانی ان سے قتال کرنے والے کے بارے میں وعدہ فرمایا ہے۔عبیدہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا یہ فرمان آپ نے نبی کریم ﷺ سے سنا تھا؟ فرمایا ہاں ‘ رب کعبہ کی قسم!۔