Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4777 (سنن أبي داود)

[4777]إسنادہ حسن

أخرجہ ابن ماجہ (4186 وسندہ حسن، عبد اللہ بن وھب صرح بالسماع عندہ) مشکوۃ المصابیح (5088)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ،حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ،عَنْ سَعِيدٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي أَيُّوبَ،عَنْ أَبِي مَرْحُومٍ،عَنْ سَہْلِ بْنِ مُعَاذٍ،عَنْ أَبِيہِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: مَنْ كَظَمَ غَيْظًا وَہُوَ قَادِرٌ عَلَی أَنْ يُنْفِذَہُ دَعَاہُ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَی رُءُوسِ الْخَلَائِقِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ،حَتَّی يُخَيِّرَہُ اللہُ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ مَا شَاءَ. قَالَ أَبُو دَاوُد: اسْمُ أَبِي مَرْحُومٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَيْمُونٍ.

جناب سہل بن معاذ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جو شخص غصہ پی جائے جبکہ وہ اس پر عمل درآمد کی قدرت رکھتا ہو تو اﷲ اسے قیامت کے دن برسر مخلوق بلائے گا اور اسے اختیار دے گا کہ جنت کی حورعین میں سے جسے چاہے منتخب کر لے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سند کے راوی ابو مرحوم کا نام عبدالرحمٰن بن میمون ہے۔