Sunan Abi Dawood Hadith 4778 (سنن أبي داود)
[4778] إسنادہ ضعیف
ابن عجلان عنعن وشیخہ سوید بن وھب مجہول (تقریب: 2701)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ مَہْدِيٍّ،عَنْ بِشْرٍ يَعْنِي ابْنَ مَنْصُورٍ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ،عَنْ سُوَيْدِ بْنِ وَہْبٍ،عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَبْنَاءِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ،عَنْ أَبِيہِ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ... نَحْوَہُ،قَالَ: مَلَأَہُ اللہُ أَمْنًا وَإِيمَانًا،لَمْ يَذْكُرْ قِصَّةَ: دَعَاہُ اللہُ،زَادَ: وَمَنْ تَرَكَ لُبْسَ ثَوْبِ جَمَالٍ وَہُوَ يَقْدِرُ عَلَيْہِ قَالَ بِشْرٌ أَحْسِبُہُ قَالَ تَوَاضُعًا،كَسَاہُ اللہُ حُلَّةَ الْكَرَامَةِ وَمَنْ زَوَّجَ لِلَّہِ تَعَالَی تَوَّجَہُ اللہُ تَاجَ الْمُلْكِ.
اصحاب نبی کریم ﷺ میں سے کسی کے بیٹے نے اپنے والد سے بیان کیا کہرسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اور مندرجہ بالا حدیث کی مانند ذکر کیا کہا ’’اﷲ اسے امن اور ایمان سے بھر دے گا۔‘‘ مگر اس میں یہ نہیں ’’اﷲ اسے بلائے گا۔‘‘ مزید کہا: ’’جس شخص نے زینت اور جمال والا لباس ترک کیا حالانکہ وہ اس کی استطاعت رکھتا ہو۔‘‘ بشر بن منصور نے کہا میرا خیال ہے کہ آپ نے فرمایا ’’وہ اس نے تواضع کی وجہ سے چھوڑا ہو تو اﷲ اسے عزت اور کرامت کا جوڑا پہنائے گا۔اور جس نے اﷲ کی رضا کے لیے نکاح کر دیا ہو تو اﷲ اسے تاج شاہی پہنائے گا۔‘‘