Sunan Abi Dawood Hadith 4799 (سنن أبي داود)
[4799]إسنادہ صحیح
أخرجہ الترمذي (2003 وسندہ صحیح) مشکوۃ المصابیح (5081)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ وَحَفْصُ بْنُ عُمَرَ،قَالَا: حَدَّثَنَا ح،وحَدَّثَنَا ابْنُ كَثِيرٍ،أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ أَبِي بَزَّةَ،عَنْ عَطَاءٍ الْكَيْخَارَانِيِّ،عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ،عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: مَا مِنْ شَيْءٍ أَثْقَلُ فِي الْمِيزَانِ مِنْ حُسْنِ الْخُلُقِ. قَالَ أَبُو الْوَلِيدِ،قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءً الْكَيْخَارَانِيَّ. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَہُوَ عَطَاءُ بْنُ يَعْقُوبَ وَہُوَ خَالُ إِبْرَاہِيمَ بْنِ نَافِعٍ يُقَالُ كَيْخَارَانِيٌّ وَكَوْخَارَانِيٌّ.
سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’میزان میں حسن خلق سے بڑھ کر اور کئی چیز بھاری نہیں ہو گی۔‘‘ ابوولید طیالسی کہتے ہیں (قاسم بن ابی بزہ کی سند میں تصریح ہے کہ) میں نے عطاء کیخارانی سے سنا ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ عطاء بن یعقوب ہیں اور ابراہیم بن نافع کے ماموں ہیں۔ان کی نسبت کیخارانی اور کوخارانی ‘ دونوں طرح بیان کی جاتی ہے۔