Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4827 (سنن أبي داود)

[4827] إسنادہ ضعیف

أبو عبد اللہ مولی آل أبي بردۃ: مجہول (تقریب: 8215)

انوار الصحیفہ ص 168

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ عَبْدِ رَبِّہِ بْنِ سَعِيدٍ،عَنْ أَبِي عَبْدِ اللہِ مَوْلَی آلِ أَبِي بُرْدَةَ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ،قَالَ: جَاءَنَا أَبُو بَكْرَةَ فِي شَہَادَةٍ،فَقَامَ لَہُ رَجُلٌ مِنْ مَجْلِسِہِ،فَأَبَی أَنْ يَجْلِسَ فِيہِ،وَقَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ ﷺ نَہَی عَنْ ذَا،وَنَہَی النَّبِيُّ ﷺ أَنْ يَمْسَحَ الرَّجُلُ يَدَہُ بِثَوْبِ مَنْ لَمْ يَكْسُہُ.

جناب سعید بن ابوالحسن بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ ایک گواہی کے سلسلے میں ہمارے ہاں تشریف لائے تو مجلس میں سے ایک آدمی ان کے لیے اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہوا۔تو انہوں نے اس جگہ بیٹھنے سے انکار کر دیا اور کہا: تحقیق نبی کریم ﷺ نے اس سے منع فرمایا ہے۔اور نبی کریم ﷺ نے اس سے بھی روکا ہے کہ کوئی شخص کسی دوسرے کے کپڑے سے جو اس نے اسے نہ پہنایا ہو،اپنا ہاتھ پونچھے۔