Sunan Abi Dawood Hadith 4834 (سنن أبي داود)
[4834]صحیح
صحیح مسلم (2638)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَبِي الزَّرْقَاءِ،حَدَّثَنَا أَبِي،حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ يَعْنِي ابْنَ بُرْقَانَ،عَنْ يَزِيدَ يَعْنِي ابْنَ الْأَصَمِّ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ, يَرْفَعُہُ،قَالَ: الْأَرْوَاحُ جُنُودٌ, مُجَنَّدَةٌ فَمَا تَعَارَفَ مِنْہَا ائْتَلَفَ،وَمَا تَنَاكَرَ مِنْہَا اخْتَلَفَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مرفوعاً (نبی کریم ﷺ سے) بیان کرتے ہیں کہ ’’روحیں (ازل میں) مجتمع لشکر تھیں ‘ جن کا (وہاں) آپس میں تعارف ہو گیا (دنیا میں) ان کے اندر الفت ہو جاتی ہے اور جن کی (وہاں) آپس میں ناواقفی رہی ہو وہ (اس دنیا میں بھی) ایک دوسرے سے جدا جدا رہتی ہیں۔‘‘