Sunan Abi Dawood Hadith 4836 (سنن أبي داود)
[4836] إسنادہ ضعیف
ابن ماجہ (2287)
مجاہد سمعہ من قائد السائب،والقائد لم أجدلہ ترجمۃ و في سند الحدیث اضطراب
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا يَحْيَی،عَنْ سُفْيَانَ،قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاہِيمُ بْنُ الْمُہَاجِرِ،عَنْ مُجَاہِدٍ،عَنْ قَائِدِ السَّائِبِ عَنِ السَّائِبِ،قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ،فَجَعَلُوا يُثْنُونَ عَلَيَّ،وَيَذْكُرُونِّي،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: أَنَا أَعْلَمُكُمْ-يَعْنِي: بِہِ-،قُلْتُ: صَدَقْتَ-بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي-،كُنْتَ شَرِيكِي فَنِعْمَ الشَّرِيكُ،كُنْتَ لَا تُدَارِي وَلَا تُمَارِي.
سیدنا سائب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو لوگ میری مدح اور میرے اعمال کا ذکر کرنے لگے ‘ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’میں اس کے متعلق تم سے زیادہ جانتا ہوں۔‘‘ میں نے عرض کیا: آپ نے بجا فرمایا ‘ میرے ماں باپ آپ پر قربان! آپ میرے شراکت دار تھے اور بہت ہی خوب شراکت دار تھے۔آپ میں مخالفت کرنے یا لڑنے جھگڑنے والی کوئی بات نہیں تھی۔