Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4842 (سنن أبي داود)

[4842] إسنادہ ضعیف

حبیب و تلمیذہ سفیان الثوري مدلسان وعنعنا

والسند منقطع

وأشار مسلم في مقدمۃ صحیحہ إلی ضعفہ

انوار الصحیفہ ص 168

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَابْنُ أَبِي خَلَفٍ أَنَّ يَحْيَی بْنَ الْيَمَانِ أَخْبَرَہُمْ،عَنْ سُفْيَانَ،عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ،عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ،أَنَّ عَائِشَةَ مَرَّ بِہَا سَائِلٌ،فَأَعْطَتْہُ كِسْرَةً،وَمَرَّ بِہَا رَجُلٌ عَلَيْہِ ثِيَابٌ وَہَيْئَةٌ،فَأَقْعَدَتْہُ،فَأَكَلَ،فَقِيلَ لَہَا فِي ذَلِكَ؟ فَقَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: أَنْزِلُوا النَّاسَ مَنَازِلَہُمْ. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَحَدِيثُ يَحْيَی مُخْتَصَرٌ. قَالَ أَبُو دَاوُد: مَيْمُونٌ لَمْ يُدْرِكْ عَائِشَةَ.

میمون بن ابوشعیب سے روایت ہے کہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس سے ایک سائل گزرا۔تو آپ نے اسے ایک روٹی کا ٹکڑا دیا۔پھر ایک دوسرا آدمی گزرا جس نے (اچھے) کپڑے پہنے ہوئے تھے اور اس کی حالت عمدہ تھی تو انہوں نے اس کو بٹھلا کر کھلایا۔ان سے اس فرق کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے ’’ہر شخص کو اس کے مقام پر رکھو۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یحییٰ کی حدیث مختصر ہے امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میمون نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو نہیں پایا ہے۔