Sunan Abi Dawood Hadith 4841 (سنن أبي داود)
[4841]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَمُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زَيِادٍ،حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: كُلُّ خُطْبَةٍ لَيْسَ فِيہَا تَشَہُّدٌ, فَہِيَ كَالْيَدِ الْجَذْمَاءِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’ہر وہ خطبہ جس میں تشہد (اللہ کی توحید اور محمد رسول اللہ ﷺ کی رسالت کا ذکر) نہ ہو ایسے ہے جیسے جذام زدہ (ناقص اور عیب دار) ہاتھ۔‘‘