Sunan Abi Dawood Hadith 4846 (سنن أبي داود)
[4846] إسنادہ ضعیف جدًا
ترمذی فی الشمائل (128)
إسحاق بن محمد الأنصاري مجہول (تقریب: 383) وتفرد عنہ عبد اللہ بن إبراہیم الغفاري وھو متروک متہم بوضع الحدیث(انظر التقریب: 3199)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِبْرَاہِيمَ،قَالَ: حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَنْصَارِيُّ،عَنْ رُبَيْحِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ جَدِّہِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ إِذَا جَلَسَ, احْتَبَی بِيَدِہِ. قَالَ أَبُو دَاوُد: عَبْدُ اللہِ بْنُ إِبْرَاہِيمَ شَيْخٌ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب بیٹھتے تو اپنے گھٹنوں کو سینے سے ملا کر اپنے ہاتھ ان کے گرد لپیٹ لیا کرتے تھے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سند میں مذکور عبداللہ بن ابراہیم شیخ منکر الحدیث ہے۔