Sunan Abi Dawood Hadith 4847 (سنن أبي داود)
[4847] إسنادہ ضعیف
تقدم طرفہ (3070)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَحْمَد بْن حَنْبَلٍ،حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ وَمُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ حَسَّانَ الْعَنْبَريُّ قَالَ حَدَّثَتْنِي جَدَّتَايَ صَفِيَّةُ وَدُحَيْبَةُ ابْنَتَا عُلَيْبَةَ قَالَ مُوسَی بِنْتِ حَرْمَلَةَ وَكَانَتَا رَبِيبَتَيْ قَيْلَةَ بِنْتِ مَخْرَمَةَ،وَكَانَتْ جَدَّةَ أَبِيہِمَا أَنَّہَا أَخْبَرَتْہُمَا أَنَّہَا رَأَتِ النَّبِيَّ ﷺ وَہُوَ قَاعِدٌ الْقُرْفُصَاءَ فَلَمَّا رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ الْمُخْتَشِعَ-وَقَالَ مُوسَی: الْمُتَخَشِّعَ-فِي الْجِلْسَةِ, أُرْعِدْتُ مِنَ الْفَرَقِ.
سیدہ قیلہ بنت مخرمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ وہ ((قرفصاء)) کی صورت میں بیٹھے ہوئے تھے (کہ ان کے گھٹنے سینے سے ملے ہوئے اور ہاتھ ان کے گرد لپٹے ہوئے تھے) میں نے جب رسول اللہ ﷺ کو خشوع اور انکسار کی اس کیفیت میں دیکھا تو خوف سے لرز اٹھی۔