Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4861 (سنن أبي داود)

[4861] إسنادہ ضعیف

عبد اللہ بن عمرو بن الفغواء مستور (تقریب: 3504) أ ي مجہول الحال

انوار الصحیفہ ص 169

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ،حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ سَيَّارٍ الْمُؤَدِّبُ،حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ حَدَّثَنِيہِ ابْنُ إِسْحَاقَ،عَنْ عِيسَی بْنِ مَعْمَرٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْفَغْوَاءِ الْخُزَاعِيِّ،عَنْ أَبِيہِ قَالَ،دَعَانِي رَسُولُ اللہِ ﷺ وَقَدْ أَرَادَ أَنْ يَبْعَثَنِي بِمَالٍ إِلَی أَبِي سُفْيَانَ،يَقْسِمُہُ فِي قُرَيْشٍ بِمَكَّةَ بَعْدَ الْفَتْحِ،فَقَالَ: الْتَمِسْ صَاحِبًا. قَالَ: فَجَاءَنِي عَمْرُو بْنُ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيُّ،فَقَالَ: بَلَغَنِي أَنَّكَ تُرِيدُ الْخُرُوجَ وَتَلْتَمِسُ صَاحِبًا!؟ قَالَ: قُلْتُ: أَجَلْ،قَالَ: فَأَنَا لَكَ صَاحِبٌ،قَالَ: فَجِئْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ،قُلْتُ: قَدْ وَجَدْتُ صَاحِبًا! قَالَ: فَقَالَ: مَنْ؟،قُلْتُ: عَمْرُو بْنُ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيُّ،قَالَ: إِذَا ہَبَطْتَ بِلَادَ قَوْمِہِ فَاحْذَرْہُ, فَإِنَّہُ قَدْ قَالَ الْقَائِلُ: أَخُوكَ الْبِكْرِيُّ وَلَا تَأْمَنْہُ!. فَخَرَجْنَا حَتَّی إِذَا كُنْتُ بِالْأَبْوَاءِ, قَالَ: إِنِّي أُرِيدُ حَاجَةً إِلَی قَوْمِي بِوَدَّانَ،فَتَلَبَّثْ لِي،قُلْتُ: رَاشِدًا،فَلَمَّا وَلَّی ذَكَرْتُ قَوْلَ النَّبِيِّ ﷺ،فَشَدَدْتُ عَلَی بَعِيرِي،حَتَّی خَرَجْتُ أُوضِعُہُ،حَتَّی إِذَا كُنْتُ بِالْأَصَافِرِ, إِذَا ہُوَ يُعَارِضُنِي فِي رَہْطٍ،قَالَ: وَأَوْضَعْتُ،فَسَبَقْتُہُ،فَلَمَّا رَآنِي قَدْ فُتُّہُ،انْصَرَفُوا،وَجَاءَنِي،فَقَالَ: كَانَتْ لِي إِلَی قَوْمِي حَاجَةٌ،قَالَ: قُلْتُ: أَجَلْ،وَمَضَيْنَا حَتَّی قَدِمْنَا مَكَّةَ،فَدَفَعْتُ الْمَالَ إِلَی أَبِي سُفْيَانَ.

جناب عبداللہ بن عمرو بن فغواء خزاعی اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے بلوایا۔جب کہ آپ ﷺ مجھے کچھ مال دے کر مکہ میں سیدنا ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے ہاں بھیجنا چاہ رہے تھے جو وہ اہل قریش میں تقسیم کر دیتا اور یہ فتح مکہ کے بعد کا واقعہ ہے۔آپ ﷺ نے مجھے فرمایا ’’کوئی رفیق سفر ڈھونڈ لو۔‘‘ چنانچہ عمرو بن امیہ ضمری میرے پاس آیا اور کہا سنا ہے کہ تم مکے جانا چاہتے ہو اور رفیق سفر کی تلاش میں ہو۔میں نے کہا: ہاں۔اس نے کہا: میں تمہارے ساتھ چلوں گا۔چنانچہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میں نے رفیق سفر ڈھونڈ لیا ہے۔آپ ﷺ نے پوچھا ’’کون؟‘‘ میں نے بتایا کہ عمرو بن امیہ ضمری۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’جب تم اس کی قوم کے علاقے میں اترو تو ہوشیار رہنا۔‘‘ کہنے والے نے کہا ہے کہ بکری (با کے زیر کے ساتھ) تیرا بھائی ہے مگر اس پر اعتماد نہ کرنا۔چنانچہ ہم نکل پڑے۔حتیٰ کہ جب میں ابواء مقام پر پہنچا تو اس نے مجھ سے کہا کہ مجھے اپنی قوم سے ایک کام ہے میں ودان جا رہا ہوں تم یہاں رک کر میرا انتظار کرنا۔میں نے کہا: خیر سلامتی سے جاؤ۔جب وہ روانہ ہوا تو مجھے نبی کریم ﷺ کا فرمان یاد آیا تو میں اپنے اونٹ پر سوار ہو لیا اور اسے بھگاتا ہوا اصافر تک جا پہنچا۔تو اچانک دیکھتا ہوں کہ امیہ اپنی قوم کے کچھ لوگوں کے ساتھ میرے آڑے آ گیا ہے۔چنانچہ میں نے اپنا اونٹ اور تیز بھگایا حتیٰ کہ ان سے آگے نکل گیا۔جب انہوں نے دیکھا کہ میں ان کے ہاتھوں سے نکل گیا ہوں تو وہ واپس ہو گئے۔پھر وہ (اکیلا) میرے پاس آیا اور کہنے لگا کہ مجھے اپنی قوم کے ہاں ایک کام تھا۔میں نے کہا: ہو گا۔حتیٰ کہ ہم مکہ آ گئے اور میں نے وہ مال سیدنا ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے حوالے کر دیا۔