Sunan Abi Dawood Hadith 4866 (سنن أبي داود)
[4866]صحیح
صحیح بخاری (475) صحیح مسلم (2100)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ،حَدَّثَنَا مَالِكٌ ح،وحَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ،عَنْ عَمِّہِ, أَنَّہُ رَأَی رَسُولَ اللہِ ﷺ مُسْتَلْقِيًا-قَالَ الْقَعْنَبِيُّ فِي الْمَسْجِدِ-،وَاضِعًا إِحْدَی رِجْلَيْہِ عَلَی الْأُخْرَی.
جناب عباد بن تمیم اپنے چچا (عبداللہ بن زید بن عاصم انصاری رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا جب کہ آپ ﷺ چت لیٹے ہوئے تھے۔قعنبی نے کہا: مسجد میں لیٹے ہوئے تھے اور آپ اپنی ایک ٹانگ دوسری پر رکھے ہوئے تھے۔