Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4883 (سنن أبي داود)

[4883] إسنادہ ضعیف

إسماعیل بن یحیی المعافري: مجہول (تقریب التہذیب: 495) لم یوثقہ غیر ابن حبان

انوار الصحیفہ ص 170

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ بْنِ عُبَيْدٍ،حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ،عَنْ يَحْيَی بْنِ أَيُّوبَ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سُلَيْمَانَ،عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ يَحْيَی الْمُعَافِرِيِّ،عَنْ سَہْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ الْجُہَنِيِّ،عَنْ أَبِيہِ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: مَنْ حَمَی مُؤْمِنًا مِنْ مُنَافِقٍ-أُرَاہُ قَالَ:-, بَعَثَ اللہُ مَلَكًا يَحْمِي لَحْمَہُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ نَارِ جَہَنَّمَ،وَمَنْ رَمَی مُسْلِمًا بِشَيْءٍ يُرِيدُ شَيْنَہُ بِہِ, حَبَسَہُ اللہُ عَلَی جِسْرِ جَہَنَّمَ،حَتَّی يَخْرُجَ مِمَّا قَالَ.

جناب سہل بن معاذ بن انس جہنی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’جس نے کسی مومن کا کسی منافق سے بچاؤ کیا،راوی کہتا ہے میرا خیال آپ ﷺ نے یوں کہا: اللہ عزوجل قیامت کے دن ایک فرشتہ بھیجے گا۔جو اس کے گوشت کو جہنم کی آگ سے بچائے گا۔اور جس نے کسی مسلمان پر کسی چیز کی تہمت لگائی کہ اس کے ذریعے سے اس نے اس پر عیب لگانا چاہا تو اللہ اسے جہنم کے پل صراط پر روکے رکھے گا،حتیٰ کہ اس کے کہے کی سزا پوری ہو جائے۔‘‘