Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4888 (سنن أبي داود)

[4888]صحیح

ولہ شاھد عند البخاري فی الأدب المفرد (248 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (3709)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ وَابْنُ عَوْفٍ وَہَذَا لَفْظُہُ،قَالَا: حَدَّثَنَا الْفِرْيَابِيُّ،عَنْ سُفْيَانَ،عَنْ ثَوْرٍ،عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ،عَنْ مُعَاوِيَةَ،قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: إِنَّكَ إِنِ اتَّبَعْتَ عَوْرَاتِ النَّاسِ أَفْسَدْتَہُمْ،أَوْ كِدْتَ أَنْ تُفْسِدَہُمْ. فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: كَلِمَةٌ سَمِعَہَا مُعَاوِيَةُ مِنْ رَسُولِ اللہِ نَفَعَہُ اللہُ تَعَالَی بِہَا.

سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا،آپ ﷺ فرماتے تھے ’’اگر تو لوگوں کے عیوب کے پیچھے پڑ گیا تو تو انہیں بگاڑ دے گا‘‘ یا ’’قریب ہے کہ تو انہیں بگاڑ دے۔’’تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: یہ بات جو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے سنی اللہ نے انہیں اس سے بہت فائدہ دیا۔