Sunan Abi Dawood Hadith 4887 (سنن أبي داود)
[4887] إسنادہ ضعیف
عبد الرحمٰن بن عجلان: أرسل حدیثًا وھو مجہول الحال (تقریب: 3945)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،عَنْ ثَابِتٍ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَجْلَانَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَكُونَ مِثْلَ أَبِي ضَمْضَمٍ،قَالُوا: وَمَنْ أَبُو ضَمْضَمٍ؟ قَالَ: رَجُلٌ فِيمَنْ كَانَ مِنْ قَبْلِكُمْ... ،بِمَعْنَاہُ.،قَالَ: عِرْضِي لِمَنْ شَتَمَنِي. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاہُ ہَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْعَمِّيِّ،عَنْ ثَابِتٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا أَنَسٌ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ... بِمَعْنَاہُ. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَحَدِيثُ حَمَّادٍ أَصَحُّ.
جناب عبدالرحمٰن بن عجلان سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’کیا تم میں سے کوئی عاجز ہے کہ ابوضمضم کی طرح ہو جائے؟‘‘ صحابہ نے کہا: ابوضمضم کون ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’تم سے پہلے ایک آدمی ہو گزرا ہے۔اور مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی بیان کیا۔کہا: جس نے مجھے برا بھلا کہا ہو میری عزت اس کے لیے (صدقہ) ہے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس روایت کو ہاشم بن قاسم نے روایت کیا تو کہا: ((عن محمد بن عبد اللہ العمی عن ثابت قال حدثنا أنس عن النبی ﷺ)) مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی بیان کیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حماد کی روایت زیادہ صحیح ہے۔