Sunan Abi Dawood Hadith 4890 (سنن أبي داود)
[4890] إسنادہ ضعیف
الأعمش عنعن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ, عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ زَيْدِ بْنِ وَہْبٍ،قَالَ: أُتِيَ ابْنُ مَسْعُودٍ،فَقِيلَ: ہَذَا فُلَانٌ تَقْطُرُ لِحْيَتُہُ خَمْرًا! فَقَالَ عَبْدُ اللہِ: إِنَّا قَدْ نُہِينَا عَنِ التَّجَسُّسِ،وَلَكِنْ إِنْ يَظْہَرْ لَنَا شَيْءٌ نَأْخُذْ بِہِ.
جناب زید بن وہب بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی لایا گیا اور بتایا گیا کہ یہ فلاں آدمی ہے اور اس کی ڈاڑھی سے شراب کے قطرے ٹپک رہے ہیں۔تو عبداللہ نے کہا: ہمیں ٹوہ لگانے سے منع کیا گیا ہے،ہاں اگر کوئی بات واضح ظاہر ہو تو ہم اس کا مواخذہ کریں گے۔