Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4905 (سنن أبي داود)

[4905] إسنادہ ضعیف

نمران بن عتبۃ الذماري: مجہول (التحریر: 7188)

انوار الصحیفہ ص 171

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ،حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَسَّانَ،حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ رَبَاحٍ،قَالَ: سَمِعْتُ نِمْرَانَ يَذْكُرُ،عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ،قَالَتْ: سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا لَعَنَ شَيْئًا صَعِدَتِ اللَّعْنَةُ إِلَی السَّمَاءِ،فَتُغْلَقُ أَبْوَابُ السَّمَاءِ دُونَہَا،ثُمَّ تَہْبِطُ إِلَی الْأَرْضِ،فَتُغْلَقُ أَبْوَابُہَا دُونَہَا،ثُمَّ تَأْخُذُ يَمِينًا وَشِمَالًا،فَإِذَا لَمْ تَجِدْ مَسَاغًا رَجَعَتْ إِلَی الَّذِي لُعِنَ،فَإِنْ كَانَ لِذَلِكَ أَہْلًا،وَإِلَّا رَجَعَتْ إِلَی قَائِلِہَا. قَالَ أَبُو دَاوُد: قَالَ مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ ہُوَ رَبَاحُ ابْنُ الْوَلِيدِ سَمِعَ مِنْہُ وَذَكَرَ أَنَّ يَحْيَی بْنَ حَسَّانَ وَہِمَ فِيہِ.

سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’بندہ جب کسی چیز کو لعنت کرتا ہے تو وہ لعنت آسمان کی جانب چڑھتی ہے تو اس کے آگے آسمان کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں۔پھر وہ زمین کی طرف اترتی ہے تو اس کے آگے اس کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں۔پھر وہ دائیں اور بائیں جاتی ہے۔اگر کوئی جگہ نہ پائے تو جس پر لعنت کی گئی ہو اس پر واقع ہو جاتی ہے بشرطیکہ وہ چیز اس کی حقدار ہو ورنہ اس کے کہنے والے کی طرف لوٹ جاتی ہے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مروان بن محمد نے کہا: (سند میں مذکور راوی ولید بن رباح دراصل) رباح بن ولید ہے۔یحییٰ بن حسان کو اس میں وہم ہوا ہے۔