Sunan Abi Dawood Hadith 4910 (سنن أبي داود)
[4910]صحیح
صحیح بخاری (6075) صحیح مسلم (2559)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ،عَنْ مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: لَا تَبَاغَضُوا،وَلَا تَحَاسَدُوا،وَلَا تَدَابَرُوا،وَكُونُوا عِبَادَ اللہِ إِخْوَانًا،وَلَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَہْجُرَ أَخَاہُ فَوْقَ ثَلَاثِ لَيَالٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’غصہ مت کیا کرو۔ایک دوسرے سے حسد مت کیا کرو۔ایک دوسرے کو پیٹھ مت دیا کرو (کہ میل جول چھوڑ دو) بلکہ اللہ کے بندے بھائی بھائی بن کر رہو۔کسی مسلمان کے لیے حلال نہیں کہ اپنے بھائی سے تین رات سے زیادہ میل جول چھوڑے رہے۔‘‘