Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4911 (سنن أبي داود)

[4911]صحیح

صحیح بخاری (6077) صحیح مسلم (2560)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ،عَنْ مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ،عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ, أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَہْجُرَ أَخَاہُ فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ،يَلْتَقِيَانِ،فَيُعْرِضُ ہَذَا وَيُعْرِضُ ہَذَا،وَخَيْرُہُمَا الَّذِي يَبْدَأُ بِالسَّلَامِ.

سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہرسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ اپنے بھائی کے ساتھ تین دن سے زیادہ میل جول چھوڑے رہے کہ جب دونوں کی ملاقات ہو تو یہ بھی منہ پھیر لے اور وہ بھی۔اور ان میں سب سے بہتر وہ ہے جو السلام علیکم کہنے میں ابتداء کرے۔‘‘