Sunan Abi Dawood Hadith 4941 (سنن أبي داود)
[4941]إسنادہ حسن
أخرجہ الترمذي (1924 وسندہ حسن) سفیان بن عیینۃ صرح بالسماع عند الحمیدي مشکوۃ المصابیح (4969)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُسَدَّدٌ الْمَعْنَی،قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنْ عَمْرٍو،عَنْ أَبِي قَابُوسَ مَوْلَی لِعَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو،يَبْلُغُ بِہِ النَّبِيَّ ﷺ: الرَّاحِمُونَ يَرْحَمُہُمُ الرَّحْمَنُ, ارْحَمُوا أَہْلَ الْأَرْضِ, يَرْحَمْكُمْ مَنْ فِي السَّمَاءِ. لَمْ يَقُلْ مُسَدَّدٌ مَوْلَی عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو وَقَالَ قَالَ النَّبِيُّ ﷺ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ ’’رحم کرنے والوں پر رحمٰن رحم فرمائے گا۔تم اہل زمین پر رحم کرو ‘ آسمان والا تم پر رحم کرے گا۔‘‘ مسدد نے (سند میں وارد ’’ابوقابوس‘‘ کے متعلق) یہ نہیں کہا کہ وہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کا مولیٰ تھا۔نیز بوضاحت کہا کہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے روایت کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے۔