Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4945 (سنن أبي داود)

[4945] إسنادہ ضعیف

یونس بن عبید مدلس

والحدیث السابق (الأصل: 4944) یغني عنہ

انوار الصحیفہ ص 172

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ،حَدَّثَنَا خَالِدٌ،عَنْ يُونُسَ،عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ،عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ،عَنْ جَرِيرٍ قَالَ: بَايَعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ عَلَی السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ وَأَنْ أَنْصَحَ لِكُلِّ مُسْلِمٍ،قَالَ: وَكَانَ إِذَا بَاعَ الشَّيْءَ،أَوِ اشْتَرَاہُ قَالَ: أَمَا إِنَّ الَّذِي أَخَذْنَا مِنْكَ أَحَبُّ إِلَيْنَا مِمَّا أَعْطَيْنَاكَ, فَاخْتَرْ.

سیدنا جریر (جریر بن عبداللہ بجلی) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سننے اور اطاعت کرنے اور ہر مسلمان کے لیے خیر خواہی کرنے پر بیعت کر رکھی ہے۔راوی نے کہا: چنانچہ وہ (سیدنا جریر رضی اللہ عنہ) جب کوئی چیز فروخت کرتے یا خرید کرتے تو کہتے: تحقیق جو چیز ہم نے تم سے لی ہے وہ ہمیں اپنی چیز سے جو ہم نے تمہیں دی ہے،زیادہ پیاری ہے،چنانچہ تمہیں اختیار ہے (اپنی چیز یا مال واپس لینا چاہو تو لے سکتے ہو)۔