Sunan Abi Dawood Hadith 4944 (سنن أبي داود)
[4944]صحیح
صحیح مسلم (55)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ،حَدَّثَنَا زُہَيْرٌ،حَدَّثَنَا سُہَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ،عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ،عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنَّ الدِّينَ النَّصِيحَةُ،إِنَّ الدِّينَ النَّصِيحَةُ،إِنَّ الدِّينَ النَّصِيحَةُ. قَالُوا: لِمَنْ يَا رَسُولَ اللہِ؟ قَالَ: لِلَّہِ،وَكِتَابِہِ،وَرَسُولِہِ،وَأَئِمَّةِ الْمُؤْمِنِينَ وَعَامَّتِہِمْ،-أَوْ أَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ وَعَامَّتِہِمْ-.
سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’دین نصیحت (خلوص و خیر خواہی) کا نام ہے۔دین نصیحت کا نام ہے۔دین نصیحت کا نام ہے۔صحابہ نے پوچھا: اے اﷲ کے رسول! کس کے لیے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’اﷲ کے لیے،اس کی کتاب کے لیے،اس کے رسول کے لیے،اہل ایمان کے ائمہ و حکام اور عام لوگوں کے لیے۔‘‘