Sunan Abi Dawood Hadith 4970 (سنن أبي داود)
[4970]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَسُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ الْمَعْنَی،قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا،أَنَّہَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللہِ! كُلُّ صَوَاحِبِي لَہُنَّ كُنًی! قَالَ: فَاكْتَنِي بِابْنِكِ عَبْدِ اللہِ يَعْنِي: ابْن اخْتُہَا-. قَالَ: مُسَدَّدٌ عَبْدِ اللہِ ابْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: فَكَانَتْ تُكَنَّی بِأُمِّ عَبْدِ اللہِ. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَہَكَذَا قَالَ قُرَّانُ بْنُ تَمَّامٍ وَمَعْمَرٌ جَمِيعًا،عَنْ ہِشَامٍ نَحْوَہُ وَرَوَاہُ أَبُو أُسَامَةَ،عَنْ ہِشَامٍ،عَنْ عَبَّادِ بْنِ حَمْزَةَ وَكَذَلِكَ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ وَمَسْلَمَةُ بْنُ قَعْنَبٍ،عَنْ ہِشَامٍ كَمَا قَالَ أَبُو أُسَامَةَ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میری سب سہیلیوں کی کنیتیں ہیں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’تو تم اپنے بیٹے عبداللہ کے نام سے کنیت رکھ لو۔‘‘ مقصد تھا کہ اپنے بھانجے کی نسبت سے۔مسدد نے وضاحت کی کہ اس سے مراد ’’عبداللہ بن زبیر‘‘ ہیں۔چنانچہ انہوں نے ام عبداللہ کنیت اختیار کر لی۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ قران بن تمام اور معمر دونوں نے ہشام سے اسی کے مانند روایت کیا ہے اور ابواسامہ نے ہشام سے،اس نے عباد بن حمزہ سے روایت کیا ہے۔اور ایسے ہی حماد بن سلمہ اور مسلمہ بن قعنب نے ہشام سے اسی طرح روایت کیا جیسے ابواسامہ نے کہا۔