Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4981 (سنن أبي داود)

[4981]صحیح

صحیح مسلم (870)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا يَحْيَی،عَنْ سُفْيَانَ بْنِ سَعِيدٍ،قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ رُفَيْعٍ،عَنْ تَمِيمٍ الطَّائِيِّ،عَنْ عَدِيِّ ابْنِ حَاتِمٍ, أَنَّ خَطِيبًا خَطَبَ عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ،فَقَالَ: مَنْ يُطِعِ اللہَ وَرَسُولَہُ, فَقَدْ رَشِدَ،وَمَنْ يَعْصِہِمَا! فَقَالَ: قُمْ-أَوْ قَالَ:-اذْہَبْ فَبِئْسَ الْخَطِيبُ أَنْتَ.

سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک خطیب نے نبی کریم ﷺ کے سامنے خطبہ دیا تو اس نے کہا ((من یطع اللہ ورسولہ فقد رشد ومن یعصہما)) ’’جس نے اﷲ اور اس کے رسول کی اطاعت کی بلاشبہ وہ ہدایت یافتہ ہوا اور جس نے ان دونوں کی نافرمانی کی۔‘‘ آپ ﷺ نے فرمایا ’’چل کھڑا ہو۔‘‘ یا فرمایا ’’چلا جا ‘ تو بہت برا خطیب ہے۔‘‘