Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4982 (سنن أبي داود)

[4982]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ بَقِيَّةَ،عَنْ خَالِدٍ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللہِ،عَنْ خَالِدٍ يَعْنِي الْحَذَّاءَ،عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ،عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ،عَنْ رَجُلٍ،قَالَ: كُنْتُ رَدِيفَ النَّبِيِّ ﷺ،فَعَثَرَتْ دَابَّةٌ،فَقُلْتُ: تَعِسَ الشَّيْطَانُ،فَقَالَ: لَا تَقُلْ: تَعِسَ الشَّيْطَانُ! فَإِنَّكَ إِذَا قُلْتَ ذَلِكَ, تَعَاظَمَ حَتَّی يَكُونَ مِثْلَ الْبَيْتِ،وَيَقُولُ: بِقُوَّتِي،وَلَكِنْ قُلْ: بِسْمِ اللہِ, فَإِنَّكَ إِذَا قُلْتَ ذَلِكَ, تَصَاغَرَ حَتَّی يَكُونَ مِثْلَ الذُّبَابِ.

جناب ابوملیح ایک شخص سے روایت کرتے ہیں،اس نے کہا کہ میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ سواری پر ان پیچھے بیٹھا ہوا تھا کہ آپ ﷺ کی سواری کو ٹھوکر سی لگی تو میری زبان سے نکلا ’’ہلاک ہو شیطان۔‘‘ تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’یہ مت کہو ‘ تم جب یہ کہتے ہو تو وہ پھول جاتا ہے یہاں تک کہ ایک گھر کے برابر ہو جاتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ میری قوت سے ایسے ہوا لیکن کہو ((بسم اللہ)) ’’اللہ کے نام سے‘‘ تم جب ایسے کہتے ہو تو وہ سکڑ جاتا ہے ‘ حتیٰ کہ مکھی کی مانند ہو جاتا ہے۔‘‘