Sunan Abi Dawood Hadith 5006 (سنن أبي داود)
[5006] إسنادہ ضعیف
في سماع الضحاک بن شرحبیل من الصحابۃ نظر کما أشار المنذري رحمہ اﷲ (انظر عون المعبود 459/4)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ،حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ شُرَحْبِيلَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: مَنْ تَعَلَّمَ صَرْفَ الْكَلَامِ لِيَسْبِيَ بِہِ قُلُوبَ الرِّجَالِ أَوِ النَّاسِ, لَمْ يَقْبَلِ اللہُ مِنْہُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ صَرْفًا وَلَا عَدْلًا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جس نے گفتگو کا ہیر پھیر (باتیں بنانے کا ڈھنگ) اس لیے سیکھا کہ وہ اس کے ذریعے سے لوگوں کے دل موہ لے،تو اللہ عزوجل قیامت کے روز اس کا کوئی نفل اور فرض قبول نہیں کرے گا۔‘‘