Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 5009 (سنن أبي داود)

[5009]صحیح

رواہ البخاري (6155) مسلم (2257)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ أَبِي صَالِحٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: لَأَنْ يَمْتَلِئَ جَوْفُ أَحَدِكُمْ قَيْحًا،خَيْرٌ لَہُ مِنْ أَنْ يَمْتَلِئَ شِعْرًا. قَالَ أَبُو عَلِيٍّ: بَلَغَنِي عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ, أَنَّہُ قَالَ: وَجْہُہُ: أَنْ يَمْتَلِئَ قَلْبُہُ حَتَّی يَشْغَلَہُ عَنِ الْقُرْآنِ وَذِكْرِ،اللہِ فَإِذَا كَانَ الْقُرْآنُ وَالْعِلْمُ الْغَالِبَ, فَلَيْسَ جَوْفُ ہَذَا عِنْدَنَا مُمْتَلِئًا مِنَ الشِّعْرِ. وَإِنَّ مِنَ الْبَيَانِ لَسِحْرًا،قَالَ: كَأَنَّ الْمَعْنَی،أَنْ يَبْلُغَ مِنْ بَيَانِہِ أَنْ يَمْدَحَ الْإِنْسَانَ فَيَصْدُقَ فِيہِ حَتَّی يَصْرِفَ الْقُلُوبَ إِلَی قَوْلِہِ،ثُمَّ يَذُمَّہُ فَيَصْدُقَ فِيہِ حَتَّی يَصْرِفَ الْقُلُوبَ إِلَی قَوْلِہِ الْآخَر, فَكَأَنَّہُ سَحَرَ السَّامِعِينَ بِذَلِكَ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’تم میں سے کسی کا پیٹ پیپ سے بھر جائے یہ اس کے لیے بہتر ہے کہ شعروں سے بھرے۔‘‘ جناب ابوعلی (ابوعلی لؤلؤی) رحمہ اللہ نے کہا: اس ارشاد کی توضیح میں جناب ابوعبید کا یہ قول ہمیں پہنچا ہے کہ اس سے مراد یہ ہے کہ کوئی شخص شعر و شاعری میں اس قدر منہمک ہو جائے کہ قرآن کریم اور اللہ کے ذکر ہی سے غافل ہو جائے (تو انتہائی مذموم ہے)۔لیکن قرآن کریم اور مشغلہ علم غالب رہے تو ایسا آدمی ہمارے خیال میں اس کا مصداق نہیں بنتا کہ اس کا پیٹ شعروں سے بھرا ہو۔(اور یہ حدیث کہ) ’’بلاشبہ کئی بیان جادو ہوتے ہیں۔‘‘ اس کا مفہوم یہ ہے کہ کوئی انسان کسی کی مدح سرائی پہ آئے تو اس عمدگی سے کرے کہ لوگوں کے دل اس کی طرف مائل ہو جائیں اور پھر جب اس کی مذمت کرنے لگے تو اس انداز سے کرے کہ لوگ اس کی اس دوسری بات کے پیچھے لگ جائیں۔گویا کہ اس نے سامعین کو اپنی بات سے مسحور کر دیا ہو۔