Sunan Abi Dawood Hadith 5016 (سنن أبي داود)
[5016]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ،قَالَ:،حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ يَزِيدَ النَّحْوِيِّ،عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: وَالشُّعَرَاءُ يَتَّبِعُہُمُ الْغَاوُونَ[الشعراء: 224]،فَنَسَخَ مِنْ ذَلِكَ وَاسْتَثْنَی, فَقَالَ: إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَذَكَرُوا اللہَ كَثِيرًا[الشعراء: 227].
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے آیت کریمہ ((والشعراء یتبعہم الغاوون)) ’’شاعروں کی پیروی گمراہ لوگ کرتے ہیں۔‘‘ کی تفسیر میں فرمایا کہ اس کے عموم کو منسوخ کر کے اصحاب ایمان کو مستثنیٰ کر دیا گیا ہے اور فرمایا ہے ((إلا الذین آمنوا وعملوا الصالحات وذکروا اللہ کثیرا)) ’’مگر وہ لوگ جو ایمان لائے نیک عمل کیے اور اللہ کا بہت ذکر کیا۔‘‘