Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 5017 (سنن أبي داود)

[5017]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ،عَنْ مَالِكٍ،عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ،عَنْ زُفَرَ بْنِ صَعْصَعَةَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ, أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ إِذَا انْصَرَفَ مِنْ صَلَاةِ الْغَدَاةِ, يَقُولُ: ہَلْ رَأَی أَحَدٌ مِنْكُمُ اللَّيْلَةَ رُؤْيَا؟،وَيَقُولُ: إِنَّہُ لَيْسَ يَبْقَی بَعْدِي مِنَ النُّبُوَّةِ إِلَّا الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب فجر کی نماز سے فارغ ہوتے تو دریافت فرمایا کرتے ’’کیا آج رات تم میں سے کسی نے کوئی خواب دیکھا ہے؟‘‘ اور فرمایا کرتے تھے ’’بیشک میرے بعد نبوت کا کوئی حصہ باقی نہیں۔سوائے اس کے کہ کسی کو کوئی نیک خواب آ جائے۔“