Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 5152 (سنن أبي داود)

[5152]إسنادہ صحیح

أخرجہ الترمذي (1943 وسندہ صحیح)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ بَشِيرٍ أَبِي إِسْمَعِيلَ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّہُ ذَبَحَ شَاةً فَقَالَ أَہْدَيْتُمْ لِجَارِي الْيَہُودِيِّ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ مَا زَالَ جِبْرِيلُ يُوصِينِي بِالْجَارِ حَتَّی ظَنَنْتُ أَنَّہُ سَيُوَرِّثُہُ

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کے متعلق مروی ہے کہ انہوں نے ایک بکری ذبح کی اور پھر پوچھا: کیا تم نے میرے یہودی ہمسائے کی طرف بھی کچھ بھیجا ہے؟ بلاشبہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے،آپ ﷺ فرماتے تھے ’’جبرائیل امین مجھے ہمسائے کے متعلق وصیت کرتے رہے حتیٰ کہ مجھے خیال ہوا کہ وہ اسے وارث ہی بنا دیں گے۔