Sunan Abi Dawood Hadith 5274 (سنن أبي داود)

[5274]صحیح

صحیح بخاری (4826) صحیح مسلم (2246)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ بْنِ سُفْيَانَ وَابْنُ السَّرْحِ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ يَقُولُ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ يُؤْذِينِي ابْنُ آدَمَ يَسُبُّ الدَّہْرَ وَأَنَا الدَّہْرُ بِيَدِي الْأَمْرُ أُقَلِّبُ اللَّيْلَ وَالنَّہَارَ قَالَ ابْنُ السَّرْحِ عَنْ ابْنِ الْمُسَيِّبِ مَكَانَ سَعِيدٍ وَاللہُ أَعْلَمُ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا،اللہ عزوجل فرماتا ہے کہ آدم کا بیٹا مجھے دکھ دیتا ہے،وہ زمانے کو گالی دیتا ہے۔حالانکہ میں ہی زمانہ ہوں،معاملہ میرے ہی ہاتھ میں ہے،رات اور دن کو میں ہی پھیرتا ہوں۔‘‘ ابن سرح نے سند میں سعید کی بجائے ((عن ابن المسیب)) کہا (اور وہ ایک ہی شخصیت ہے۔یعنی سعید بن مسیب)۔