Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 58 (سنن أبي داود)

[58]صحیح

صحیح مسلم (763)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا ہُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ بِتُّ لَيْلَةً عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ فَلَمَّا اسْتَيْقَظَ مِنْ مَنَامِہِ أَتَی طَہُورَہُ فَأَخَذَ سِوَاكَہُ فَاسْتَاكَ ثُمَّ تَلَا ہَذِہِ الْآيَاتِ إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّہَارِ لَآيَاتٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ حَتَّی قَارَبَ أَنْ يَخْتِمَ السُّورَةَ أَوْ خَتَمَہَا ثُمَّ تَوَضَّأَ فَأَتَی مُصَلَّاہُ فَصَلَّی رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ رَجَعَ إِلَی فِرَاشِہِ فَنَامَ مَا شَاءَ اللہُ ثُمَّ اسْتَيْقَظَ فَفَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ ثُمَّ رَجَعَ إِلَی فِرَاشِہِ فَنَامَ ثُمَّ اسْتَيْقَظَ فَفَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ ثُمَّ رَجَعَ إِلَی فِرَاشِہِ فَنَامَ ثُمَّ اسْتَيْقَظَ فَفَعَلَ مِثْل ذَلِكَ كُلُّ ذَلِكَ يَسْتَاكُ وَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ أَوْتَرَ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاہُ ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ حُصَيْنٍ قَالَ فَتَسَوَّكَ وَتَوَضَّأَ وَہُوَ يَقُولُ إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ حَتَّی خَتَمَ السُّورَةَ

سیدنا عبداللہ بن عباس کہتے ہیں کہ میں نے ایک بارنبی ﷺ کےہاں (ان کےگھر میں) رات گزاری۔تو جب آپ بیدارہوئے تواس جگہ آئے جہاں پانی رکھا ہواتھا،آپ نے مسواک لی اور مسواک کرنےلگے۔اس کے بعد آپ نےیہ آیات تلاوت فرمائیں(سورۃ آل عمران کی آخری آیات)(إِنَّ فِی خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ لَآیَاتٍ لِأُولِی الْأَلْبَابِ .........)حتی کہ اختتام سورت کےقریب پہنچے بلکہ سورت ختم ہی کردی۔پھر آپ نے وضو کیا اور اپنی جائے نماز پڑآگئے اوردو رکعتیں پڑھیں۔پھر آپ اپنے بستر پرلوٹ آئے اور سورکعتیں پڑھیں۔پھر آپ اپنے بستر پرلوٹ آئے اور سوگئے اورجتنا اللہ نےجاہا سوئے رہے،پھر(دوبارہ) جاگے او ر پہلے کی مانند کیا اورپھر اپنے بستر پرلوٹ آئے اورجتنا اللہ نے جاہا سوئے رہے۔پھر (سہ بارہ) جاگے اورپہلے کی مانند کیا۔ہربار مسواک کرتے اوردورکعت پڑھتے۔پھر آپ نےوتر پڑھے۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس حدیث کوابن فضیل نے حصین کےواسطے سے روایت کیا کہ ابن عباس رضی اللہ عنہا:’’آپ نےمسواک کی اور وضوکیا اوراس اثناءمیں آپ آیات کریمہ (ان فی خلق السموات والارض) پڑھ رہے تھے حتی کہ سورت ختم کردی۔،،