Sunan Abi Dawood Hadith 66 (سنن أبي داود)
[66]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (478)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ وَمُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّہُ قِيلَ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ أَنَتَوَضَّأُ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةَ وَہِيَ بِئْرٌ يُطْرَحُ فِيہَا الْحِيَضُ وَلَحْمُ الْكِلَابِ وَالنَّتْنُ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الْمَاءُ طَہُورٌ لَا يُنَجِّسُہُ شَيْءٌ قَالَ أَبُو دَاوُد وَقَالَ بَعْضُہُمْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ رَافِعٍ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا گیا کہ کیا ہم بضاعہ کے کنویں سے وضو کر لیا کریں،جب کہ یہ کنواں ایسا ہے کہ اس میں حیض کے چیتھڑے،کتوں کا گوشت اور گندگی ڈال دی جاتی ہے؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’پانی پاک ہے،اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں،بعض نے راوی کا نام عبداللہ بن رافع کی بجائے عبدالرحمٰن بن رافع بیان کیا ہے۔