Sunan Abi Dawood Hadith 68 (سنن أبي داود)
[68] إسنادہ ضعیف
ترمذی (65)،نسائی (326)،ابن ماجہ (370)
سلسلۃ سماک عن عکرمۃ سلسلۃ ضعیفۃ،انظر نیل المقصود فی تعلیق سنن ابی داود (ق 37/1) وسیر أعلام النبلاء (248/5)
وانظر الحدیث الآتي (2238)
وحدیث مسلم (323) یغني عنہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ حَدَّثَنَا سِمَاكٌ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ اغْتَسَلَ بَعْضُ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ ﷺ فِي جَفْنَةٍ فَجَاءَ النَّبِيُّ ﷺ لِيَتَوَضَّأَ مِنْہَا أَوْ يَغْتَسِلَ فَقَالَتْ لَہُ يَا رَسُولَ اللہِ إِنِّي كُنْتُ جُنُبًا فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّ الْمَاءَ لَا يُجْنِبُ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کی کسی اہلیہ محترمہ نے لگن میں سے غسل کیا۔نبی کریم ﷺ تشریف لائے آپ ﷺ اس سے وضو یا غسل کرنا چاہتے تھے،تو اہلیہ محترمہ نے آپ ﷺ کو بتایا کہ اے اللہ کے رسول! میں جنابت سے تھی (اور میں نے اسی پانی سے غسل کیا ہے) تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’(تو کیا ہوا؟) پانی جنبی نہیں ہوتا (پاک ہی رہتا ہے)۔‘‘