Sunan Abi Dawood Hadith 741 (سنن أبي داود)
[741]إسنادہ صحیح
صحیح بخاری (739)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہُ كَانَ إِذَا دَخَلَ فِي الصَّلَاةِ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْہِ وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہُ وَإِذَا قَامَ مِنْ الرَّكْعَتَيْنِ رَفَعَ يَدَيْہِ وَيَرْفَعُ ذَلِكَ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ أَبُو دَاوُد الصَّحِيحُ قَوْلُ ابْنِ عُمَرَ لَيْسَ بِمَرْفُوعٍ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَی بَقِيَّةُ أَوَّلَہُ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ وَأَسْنَدَہُ وَرَوَاہُ الثَّقَفِيُّ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ وَأَوْقَفَہُ عَلَی ابْنِ عُمَرَ قَالَ فِيہِ وَإِذَا قَامَ مِنْ الرَّكْعَتَيْنِ يَرْفَعُہُمَا إِلَی ثَدْيَيْہِ وَہَذَا ہُوَ الصَّحِيحُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاہُ اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ وَمَالِكٌ وَأَيُّوبُ وَابْنُ جُرَيْجٍ مَوْقُوفًا وَأَسْنَدَہُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ وَحْدَہُ عَنْ أَيُّوبَ وَلَمْ يَذْكُرْ أَيُّوبُ وَمَالِكٌ الرَّفْعَ إِذَا قَامَ مِنْ السَّجْدَتَيْنِ وَذَكَرَہُ اللَّيْثُ فِي حَدِيثِہِ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ فِيہِ قُلْتُ لِنَافِعٍ أَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَجْعَلُ الْأُولَی أَرْفَعَہُنَّ قَالَ لَا سَوَاءً قُلْتُ أَشِرْ لِي فَأَشَارَ إِلَی الثَّدْيَيْنِ أَوْ أَسْفَلَ مِنْ ذَلِكَ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ جب نماز شروع کرتے تو ((اللہ اکبر)) کہتے اور اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھاتے (یعنی رفع یدین کرتے) اور (ایسے ہی) جب رکوع کو جاتے اور جب (رکوع سے اٹھتے اور) ((سمع اللہ لمن حمدہ)) کہتے۔اور جب دو رکعتوں سے (تیسری کے لیے) اٹھتے تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے۔اور وہ اپنا یہ عمل رسول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کرتے تھے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: صحیح یہ ہے کہ یہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کا قول ہے،مرفوع حدیث نہیں۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: اور بقیہ نے اس حدیث کا پہلا حصہ عبیداللہ سے بیان کیا تو اسے مرفوع ذکر کیا (بغیر اس کے کہ آپ نے دو رکعتوں سے اٹھ کر رفع یدین کیا) مگر عبدالوہاب ثقفی نے عبیداللہ سے روایت کیا تو اسے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما پر موقوف کیا اور اس میں کہا: جب دو رکعتیں پڑھ کر اٹھتے تو اپنے ہاتھوں کو اپنی چھاتیوں تک اٹھاتے۔اور یہی صحیح ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا کہ اسے لیث بن سعد،مالک،ایوب اور ابن جریج نے موقوف ہی روایت کیا ہے۔صرف حماد بن سلمہ نے بواسطہ ایوب مرفوع بیان کیا۔ایوب اور مالک نے دو سجدوں (یعنی رکعتوں) سے اٹھ کر رفع یدین کا ذکر نہیں کیا،صرف لیث نے ذکر کیا ہے۔ابن جریج نے اس میں کہا کہ میں نے نافع سے پوچھا: کیا سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما پہلی بار رفع یدین میں اپنے ہاتھ زیادہ اونچے اٹھاتے تھے؟ انہوں نے کہا: نہیں،سب میں برابر ہی اٹھاتے تھے۔میں نے کہا: مجھے کر کے دکھاؤ،تو انہوں نے چھاتیوں تک اٹھائے یا اس سے ذرا کم ہی۔