Sunan Abi Dawood Hadith 742 (سنن أبي داود)
[742]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ عُمَرَ كَانَ إِذَا ابْتَدَأَ الصَّلَاةَ يَرْفَعُ يَدَيْہِ حَذْوَ مَنْكِبَيْہِ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنْ الرُّكُوعِ رَفَعَہُمَا دُونَ ذَلِكَ قَالَ أَبُو دَاوُد لَمْ يَذْكُرْ رَفَعَہُمَا دُونَ ذَلِكَ أَحَدٌ غَيْرُ مَالِكٍ فِيمَا أَعْلَمُ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب وہ نماز شروع کرتے تو اپنے ہاتھوں کو کندھوں کے برابر تک اونچا کرتے (یعنی رفع یدین کرتے)۔اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو انہیں ذرا کم اونچا کرتے (یعنی رفع یدین کرتے)۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: جہاں تک مجھے معلوم ہے،ہاتھوں کو ذرا کم اونچا اٹھانے کا ذکر مالک کے علاوہ کسی اور نے نہیں کیا۔