Sunan ibn Majah Hadith 1027 (سنن ابن ماجہ)

[1027]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ اللَّيْثِيِّ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ إِلَی الصَّلَاةِ فَإِنَّ الرَّحْمَةَ تُوَاجِہُہُ فَلَا يَمْسَحْ بِالْحَصَی

سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب کوئی شخص نماز پڑھنے کھڑا ہوتا ہے تو رحمت الٰہی اس کی طرف متوجہ ہوتی ہے،اس لئے اسے چاہیے کہ(دوران نماز میں)کنکریوں پر ہاتھ نہ پھیرے۔‘‘