Sunan ibn Majah Hadith 1037 (سنن ابن ماجہ)
[1037]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ أَبِي أَوْسٍ قَالَ كَانَ جَدِّي أَوْسٌ أَحْيَانًا يُصَلِّي فَيُشِيرُ إِلَيَّ وَہُوَ فِي الصَّلَاةِ فَأُعْطِيہِ نَعْلَيْہِ وَيَقُولُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يُصَلِّي فِي نَعْلَيْہِ
سیدنا ابن ابی اوس رحمہ اللہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میرے دادا سیدنا اوس رضی اللہ عنہ بعض اوقات نماز پڑھ رہے ہوتے تو نماز کے دوران ہی میں مجھے اشارہ کرتے تو میں انہیں جوتے دے دیتا۔وہ فرمایا کرتے تھے:میں نے رسول اللہ ﷺ کو جوتے پہن کر نماز ادا کرتے دیکھا ہے۔