Sunan ibn Majah Hadith 1060 (سنن ابن ماجہ)

[1060]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَصَلَّی وَرَسُولُ اللہِ ﷺ فِي نَاحِيَةٍ مِنْ الْمَسْجِدِ فَجَاءَ فَسَلَّمَ فَقَالَ وَعَلَيْكَ فَارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ فَرَجَعَ فَصَلَّی ثُمَّ جَاءَ فَسَلَّمَ عَلَی النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ وَعَلَيْكَ فَارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ بَعْدُ قَالَ فِي الثَّالِثَةِ فَعَلِّمْنِي يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ إِذَا قُمْتَ إِلَی الصَّلَاةِ فَأَسْبِغْ الْوُضُوءَ ثُمَّ اسْتَقْبِلْ الْقِبْلَةَ فَكَبِّرْ ثُمَّ اقْرَأْ مَا تَيَسَّرَ مَعَكَ مِنْ الْقُرْآنِ ثُمَّ ارْكَعْ حَتَّی تَطْمَئِنَّ رَاكِعًا ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّی تَطْمَئِنَّ قَائِمًا ثُمَّ اسْجُدْ حَتَّی تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا ثُمَّ ارْفَعْ رَأْسَكَ حَتَّی تَسْتَوِيَ قَاعِدًا ثُمَّ افْعَلْ ذَلِكَ فِي صَلَاتِكَ كُلِّہَا

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا اور نماز پڑھی۔رسول اللہ ﷺ مسجد میں ایک طرف بیٹھے تھے۔اس نے (نماز کے بعد) آکر آپ ﷺ کو سلام عرض کیا۔نبی ﷺ نے فرمایا: ’’وعلیکم السلام،دوبارہ جا کر نماز پڑھ،تو نے نماز نہیں پڑھی۔‘‘ اس نے واپس (اپنی جگہ) جا کر پھر نماز پڑھی،پھر آکر نبی ﷺ کو سلام عرض کیا۔نبی ﷺ نے فرمایا: ’’وعلیکم السلام،جاکر نماز پڑھ،تو نے ابھی نماز نہیں پڑھی۔‘‘ تیسری بار اس آدمی نے عرض کیا،اے اللہ کے رسول مجھے(نماز پڑھنے کا طریقہ سکھا دیجئے۔آپ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تو نماز کے لئے جانے لگے تو(پہلے) سنوار کر کامل وضو کر،پھر قبلے کی طرف منہ کر کے اللہ اکبر کہہ،پھر قرآن میں سے جو تیرے لئے آسان ہو پڑھ،پھر رکوع کر حتی کہ اطمینان سے رکوع کر لے،پھر سر اٹھا حتی کہ اطیمنان سے کھڑا ہو جائے پھر سجدہ کر حتی کہ اطمینان سے سجدہ کر لے،پھر سر اٹھا حتی کہ اطمینان سے بیٹھ جائے،پھر ساری نماز اسی طریقے سے ادا کر۔‘‘