Sunan ibn Majah Hadith 1090 (سنن ابن ماجہ)
[1090]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ أَتَی الْجُمُعَةَ فَدَنَا وَأَنْصَتَ وَاسْتَمَعَ غُفِرَ لَہُ مَا بَيْنَہُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ الْأُخْرَی وَزِيَادَةُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ وَمَنْ مَسَّ الْحَصَی فَقَدْ لَغَا
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے اچھی طرح سنوار کر وضو کیا،پھر جمعہ پڑھنے آیا تو(امام سے) قریب ہو کر(بیٹھا) اور خاموشی سے توجہ کے ساتھ(خطبہ) سنا اس کے دونوں جمعوں کے درمیان کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں اور مزید تین دن کے بھی،اور جو کنکریوں کو ہاتھ لگائے،اس نے فضول حرکت کی۔‘‘