Sunan ibn Majah Hadith 1092 (سنن ابن ماجہ)
[1092]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَسَہْلُ بْنُ أَبِي سَہْلٍ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ إِذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ كَانَ عَلَی كُلِّ بَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ مَلَائِكَةٌ يَكْتُبُونَ النَّاسَ عَلَی قَدْرِ مَنَازِلِہِمْ الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ فَإِذَا خَرَجَ الْإِمَامُ طَوَوْا الصُّحُفَ وَاسْتَمَعُوا الْخُطْبَةَ فَالْمُہَجِّرُ إِلَی الصَّلَاةِ كَالْمُہْدِي بَدَنَةً ثُمَّ الَّذِي يَلِيہِ كَمُہْدِي بَقَرَةٍ ثُمَّ الَّذِي يَلِيہِ كَمُہْدِي كَبْشٍ حَتَّی ذَكَرَ الدَّجَاجَةَ وَالْبَيْضَةَ زَادَ سَہْلٌ فِي حَدِيثِہِ فَمَنْ جَاءَ بَعْدَ ذَلِكَ فَإِنَّمَا يَجِيءُ بِحَقٍّ إِلَی الصَّلَاةِ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب جمعے کا دن ہوتا ہے تو مسجد کے ہر دروازے پر فرشتے آجاتے ہیں جو لوگوں کے نام ان کے درجات کے مطابق ترتیب سے لکھتے رہتے ہیں۔پھر جب امام (خطبہ دینے کے لیے) نکلتا ہے تو وہ اپنے صحیفے لپیٹ لیتے ہیں اور خطبہ سننے لگتے ہیں تو نماز (جمعہ) کے لیے جلدی آنے والا اونٹ کی قربانی دینے والے کی طرح(ثواب پاتا) ہے۔پھر جو اس کے بعد آتا ہے وہ ایسے ہے جیسے گائے (بطور صدقہ) قربان کرنے والا،جو اس کے بعد آتا ہے وہ ایسے ہے جیسے مینڈھا قربان کرنے والا۔۔۔۔‘‘ اللہ کے نبی ﷺ نے مرغی اور انڈے کا بھی ذکر فرمایا۔(حدیث کے راوی) سہل نے اپنی حدیث میں ان الفاظ کا اضافہ کیا: ’’پھر جو اس کے بعد آتا ہے،وہ اپنا فرض ادا کرنے کے لئے نماز پڑھنے آتا ہے۔‘‘