Sunan ibn Majah Hadith 1094 (سنن ابن ماجہ)

[1094] إسنادہ ضعیف

الأعمش عنعن

انوار الصحیفہ ص 416

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ الْحِمْصِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاہِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ خَرَجْتُ مَعَ عَبْدِ اللہِ إِلَی الْجُمُعَةِ فَوَجَدَ ثَلَاثَةً وَقَدْ سَبَقُوہُ فَقَالَ رَابِعُ أَرْبَعَةٍ وَمَا رَابِعُ أَرْبَعَةٍ بِبَعِيدٍ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ إِنَّ النَّاسَ يَجْلِسُونَ مِنْ اللہِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَی قَدْرِ رَوَاحِہِمْ إِلَی الْجُمُعَاتِ الْأَوَّلَ وَالثَّانِيَ وَالثَّالِثَ ثُمَّ قَالَ رَابِعُ أَرْبَعَةٍ وَمَا رَابِعُ أَرْبَعَةٍ بِبَعِيدٍ

سیدنا علقمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ جمعے کے لیے گیا،انہوں نے دیکھا کہ ان سے پہلے تین افراد(مسجد میں) آچکے ہیں تو انہوں نے فرمایا: چار میں چوتھاہوں اور چار میں چوتھا(افضلیت سے) دور نہیں۔میں نے اللہ کے رسول ﷺ کو فرماتے سنا: ’’قیامت کے دن لوگ جمعے میں جلدی آنے کی ترتیب سے اللہ کے قریب بیٹھیں گے۔پہلا،پھر دوسرا،پھر تیسرا۔‘‘ پھر فرمایا: چار افراد میں چوتھا اور چار افراد میں چوتھے نمبر پر آنے والا دور نہیں۔