Sunan ibn Majah Hadith 1142 (سنن ابن ماجہ)

[1142] ضعیف

نسائي (1812)

انوار الصحیفہ ص 418

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الْأَصْبَہَانِيِّ عَنْ سُہَيْلٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ صَلَّی فِي يَوْمٍ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً بُنِيَ لَہُ بَيْتٌ فِي الْجَنَّةِ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الظُّہْرِ وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الظُّہْرِ وَرَكْعَتَيْنِ أَظُنُّہُ قَالَ قَبْلَ الْعَصْرِ وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ أَظُنُّہُ قَالَ وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے دن میں بارہ رکعتیں پڑھیں،اس کے لئے جنت میں ایک گھر تعمیر کیا جائے گا،فجر سے پہلے دو رکعتیں،ظہر سے پہلے دو رکعتیں،ظہر کے بعد دو رکعتیں،اور غالباً آپ نے یہ بھی فرمایا: عصر سے پہلے دو رکعتیں،اور مغرب کے بعد دو رکعتیں،اور غالباً یہ بھی فرمایا: عشاء کے بعد دو رکعتیں۔‘‘