Sunan ibn Majah Hadith 1156 (سنن ابن ماجہ)

[1156] إسنادہ ضعیف

قابوس: ضعیف

انوار الصحیفہ ص 418

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ قَابُوسَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ أَرْسَلَ أَبِي إِلَی عَائِشَةَ أَيُّ صَلَاةِ رَسُولِ اللہِ ﷺ كَانَ أَحَبَّ إِلَيْہِ أَنْ يُوَاظِبَ عَلَيْہَا قَالَتْ كَانَ يُصَلِّي أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّہْرِ يُطِيلُ فِيہِنَّ الْقِيَامَ وَيُحْسِنُ فِيہِنَّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ

سیدنا قابوس رحمہ اللہ اپنے والد(سیدنا ابو ظبیان حصین بن جندب رحمہ اللہ) سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ میرے والد نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس(کسی کو) یہ دریافت کرنے کے لئے بھیجا کہ رسول اللہ ﷺ کون سی نماز پر دوام کرنا زیادہ پسند کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ ظہر(کے فرضوں) سے پہلے چار رکعت پڑھتے تھے،جن میں طویل قیام فرماتے اور رکوع اور سجدے خوب اچھی طرح کرتے۔