Sunan ibn Majah Hadith 1178 (سنن ابن ماجہ)
[1178]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ أَبِي الْحَوْرَاءِ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ عَلَّمَنِي جَدِّي رَسُولُ اللہِ ﷺ كَلِمَاتٍ أَقُولُہُنَّ فِي قُنُوتِ الْوِتْرِ اللہُمَّ عَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ وَاہْدِنِي فِيمَنْ ہَدَيْتَ وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ إِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَی عَلَيْكَ إِنَّہُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ سُبْحَانَكَ رَبَّنَا تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ
سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: مجھے میرے نانا جناب رسول اللہ ﷺ نے یہ الفاظ سکھائے تھے کہ انہیں وتروں کے قنوت میں پڑھا کروں:(اللہُمَّ عَافِنِی فِیمَنْ عَافَیْتَ وَتَوَلَّنِی فِیمَنْ تَوَلَّیْتَ وَاہْدِنِی فِیمَنْ ہَدَیْتَ وَقِنِی شَرَّ مَا قَضَیْتَ وَبَارِکْ لِی فِیمَا أَعْطَیْتَ إِنَّکَ تَقْضِی وَلاَ یُقْضَی عَلَیْکَ إِنَّہُ لاَ یَذِلُّ مَنْ وَالَیْتَ سُبْحَانَکَ رَبَّنَا تَبَارَکْتَ وَتَعَالَیْتَ)’’اے اللہ! تو جنہیں عافیت بخشتا ہے،مجھے بھی ان میں(شامل کر کے) عافیت بخش اور جن سے تو محبت رکھتا ہے ان میں(شامل کر کے) مجھ سے محبت رکھ اور جنہیں تو نے ہدایت دی،ان میں(شامل کر کے) مجھے بھی ہدایت دے اور تو نے جو بھی فیصلہ کیا ہے اس کے شر سے مجھے محفوظ فرما اور جو کچھ تو نے مجھے دیا ہے اس میں برکت عطا فرما اور جو کچھ تو نے مجھے دیا ہے اس میں برکت عطا فرما،یقیناً تو ہی فیصلے کرتا ہے،تیرے مقابلے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوتا اور جسے تو دوست رکھے وہ کہیں ذلیل نہیں ہو سکتا،اے ہمارے رب تو پاک ہے،تو برکتوں والا اور رفعتوں والا ہے۔‘‘